شہید ذوالفقارعلی بھٹو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مرکزی مقام رکھتے ہیں: صدر مملکت
صدر آصف زرداری کا پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر آصف زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مرکزی مقام رکھتے ہیں، 1971 کے بعد کے مشکل دور میں ان کی قیادت نے قومی اعتماد کو بحال کرنے میں مدد دی۔
ذوالفقار علی بھٹو کی کامیابیاں
صدر مملکت آصف زرداری نے 1973 کے آئین کی منظوری کو اس دور کی سب سے پائیدار کامیابیوں میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے ایسی پالیسیوں اور اداروں کی بنیاد رکھی جنہوں نے سٹریٹجک سمت کو شکل دی۔








