پاکستانیوں کو ’محبت کرنیوالا‘ کہنے پر بھارتی اسپورٹس پریزنٹر کو شدید تنقید کا سامنا
نئی دہلی میں بھارتی سپورٹس پریزنٹر کی ویڈیو وائرل
بھارتی سپورٹس پریزنٹر صاحبہ بالی اپنی ایک پرانی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: اچکزئی پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی، 200 سے زائد دکانیں متاثر، عملہ آگ پر قابو پانے میں ناکام
پاکستان کے بارے میں خیالات
سوشل میڈیا پر وائرل اپنے پرانے انٹرویو میں صاحبہ بالی اپنے دورۂ پاکستان کے بارے میں بات کرتی نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرا دورۂ پاکستان آنکھیں کھول دینے والا تھا، یہ 2005ء کی بات ہے، میں اس وقت نو عمر تھی اور ہم کسی کی شادی میں پاکستان گئے تھے، چنانچہ ہم نے لاہور اور کراچی کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کامیاب مذاکرات کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا 3 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا
تجربہ اور حقائق
صاحبہ بالی نے بتایا کہ بچپن میں پاکستان کے بارے میں میرا تصور وہی تھا جو میں نے میڈیا پر دیکھا تھا، جو میں نے بھارتی فلموں میں دیکھا تھا یا جو میں نے کرکٹ میچز کے دوران دیکھا تھا۔ لیکن جب میں پاکستان گئی تو میرا تصور بالکل بدل گیا۔ پاکستانی بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں، وہ یہ جان کر بہت خوش ہوئے کہ ہم بھارت سے آئے ہیں۔
تنقید اور تنازعہ
صاحبہ بالی کے انٹرویو کی یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی متعصب بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف ان پر شدید تنقید کرنا شروع کر دیا بلکہ ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔








