مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں، مشکل معاشی حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا،بلاول بھٹو

جنگ کے اثرات اور پاکستان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں، لیکن عوام جانتے ہیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں انہیں ریلیف دینے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ مشکل معاشی حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی فوج کے 4 سپاہیوں نے زینون گیس کے استعمال سے تیز ترین ماؤنٹ ایورسٹ فتح کرکے ریکارڈ قائم کردیا

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی

سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام وفاقی اور سندھ حکومت کی مشکلات سے آگاہ ہیں، ہماری کوشش ہے کہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے عام آدمی کو ریلیف دیں۔ ہم نے قومی سطح کی مشاورت میں یہ تجویز دی ہے کہ وفاقی حکومت مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کو ریلیف فراہم کرے اور غریب طبقے کو براہ راست سبسڈی دی جائے۔ مہنگائی کا بوجھ عام آدمی برداشت نہیں کر سکتا، اس لیے متبادل ذرائع سے ریلیف پہنچایا جائے۔ مارچ سے شروع ہونے والی مہنگائی کی لہر نے عوام کی معاشی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے، اس لیے مشکل معاشی حالات میں عوام کو تنہا نہ چھوڑا جائے بلکہ ان کے اخراجات اٹھائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: جمرود میں ٹریفک کے المناک حادثے میں دولہا سمیت 4 افراد جاں بحق

سندھ حکومت کے اقدامات

بلاول بھٹو نے کہاکہ سندھ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے کسانوں اور موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہید بھٹو کے دیے گئے ایٹمی پروگرام کی وجہ سے آج کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ کچھ قوتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں، لیکن پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کو متحد کیا اور ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ایٹمی قوت بننے کے بعد دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ اٹھانے کی جرات نہیں کر سکتا، لیبیا اور فلسطین جیسی جارحیت پاکستان پر نہ ہونے کی وجہ ہمارا ایٹمی پروگرام ہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی مستقبل میں بھی ملک کی ترقی اور دفاع میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ قائدِ عوام نے ایٹمی بنیاد رکھ کر ملک کو عالمی طاقتوں کے شر سے ہمیشہ کے لیے محفوظ کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان کو ایٹمی تحفہ دینے پر تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سمیرا ملک کی والدہ انتقال کر گئیں

عالمی سفارتی بصیرت

ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم امہ کے عظیم ترین لیڈر تھے، لاہور میں او آئی سی کانفرنس کا انعقاد شہید بھٹو کی عالمی سفارتی بصیرت کا مظہر تھا۔ آج مسلم ممالک کے مابین اتحاد کے لیے عالمی سطح پر ذوالفقار بھٹو جیسی قیادت ناگزیر ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی کوششیں

بلاول بھٹو نے کہاکہ وہ پاکستانی حکومت سمیت ان تمام قوتوں کے لیے دعاگو ہیں جو مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی کوششیں کررہی ہیں۔ قومی پالیسی کی تشکیل اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے باہمی اتحاد ناگزیر ہے، صدر مملکت اعلیٰ سطح کی مشاورت میں تمام صوبوں کے نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اجلاس میں شرکت اور مثبت سیاسی رویہ خوش آئند ہے، ملک کو درپیش سنگین چیلنجز کا مقابلہ تمام اکائیوں کے اشتراک سے ہی ممکن ہے۔ قومی یکجہتی اور سیاسی ہم آہنگی کے ذریعے پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...