پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لیوی ٹیکس کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور ہائیکورٹ میں لیوی ٹیکس کی درخواست
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لیوی ٹیکس کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی مدد مانگنا کمزوری کی علامت ہے، علی خامنہ ای
درخواست کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لیوی ٹیکس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا۔
وفاقی حکومت کا موقف
وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ وزیراعظم کو لیوی ٹیکس کے نفاذ کا اختیار ہے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔








