ایران نے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجاویز پر اپنا ردعمل پاکستان کو بھیجوا دیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ
ایران کا امریکی جنگ بندی تجاویز پر ردعمل
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجاویز پر اپنا ردعمل پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کا یہ ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کو مسترد کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا سٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل
جنگ کا مکمل خاتمہ
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اس بات پر زور دے رہا ہے کہ جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اتوار کے روز کون سی پہیہ جام ہڑتال اور احتجاج ہے، اس دن تو ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے، شیرافضل مروت۔
ایران کے 10 نکات
رپورٹ کے مطابق ایران کے ردعمل میں 10 نکات بھی شامل ہیں۔ ایران کے 10 نکات میں خطے میں تنازعات کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے لیے ضابطہ کار شامل ہے۔
عالمی پابندیاں اور تعمیر نو
ایران کے 10 نکات میں عالمی پابندیوں کا خاتمہ اور امریکی اسرائیلی حملوں کے نقصانات کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔








