پیٹرول مہنگا ہونے پر احتجاج، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچ گئے
پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرول مہنگا ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی سائیکل پر پارلیمنٹ آگئے۔ ان کے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ بھی تھا جس پر لکھا ہوا تھا کہ "پیٹرول مہنگا تو اس کا مطلب وزیر اعظم چور ہے۔”
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر جھوٹ کا پلندا ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر
قومی اسمبلی میں تقریر
انہوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا جھوٹ کچھ عجیب قسم کا ہے، اس ایوان کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ تین اہم پلر ہیں اور ہم مینڈیٹ کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔ آپ نے اسٹیٹ کو غلام بنا دیا، آپ ایران سے تیل کیوں نہیں خریدتے؟
اقبال آفریدی کا موقف
اقبال آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم تقریر کرتے ہیں تو مائیک بند کرتے ہیں اور ٹی وی بند کرتے ہیں۔ ہمیں بتایا جائے کہ آپ کس وجہ سے مہنگائی کر رہے ہیں۔ وہ جو لیڈر جیل میں بیٹھا ہے، وہ ہماری ریڈ لائن ہے۔








