عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں عید کے روز افسوسناک واقعہ، دیرینہ رنجش نے 3 افراد کی جان لے لی
ملاقات کی تفصیلات
’’جیو نیوز ‘‘ نے جیل ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 30 سے 35 منٹ جاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر میکرون زیادہ عرصے اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
ایک دوسرے کی خیریت دریافت
بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے کل بانی پی ٹی آئی سے وکیل سلمان صفدر کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔








