پاکستان اور چین کے بزنس ٹو بزنس تعلقات میں مزید وسعت کے لئے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم کی ملاقات سروس لانگ مارچ ٹائرز کے چیئرمین سے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے سروس لانگ مارچ ٹائرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین جن یانگ شینگ (Jin Yongsheng) کی سربراہی میں 4 رکنی وفد نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو اس غیرذمہ دارانہ جارحیت اور سنگین سٹریٹجک غلطی پر گہرا افسوس ہوگا، ایران نے سلامتی کونسل کو خط جمع کرادیا
پاکستان-China بزنس تعلقات میں توسیع
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے بزنس ٹو بزنس تعلقات میں مزید وسعت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، حکومت پاکستان ایک پائیدار، شفاف اور سہولیات پر مبنی سرمایہ کاری نظام پر یقین رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے، انصاف کریں، جلد فیصلے دیں: پی ٹی آئی
سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔ سروس لانگ مارچ جیسے جوائنٹ وینچرز دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی، ملازمت کے نئے مواقع، ٹیکنالوجی کی اشتراک اور برآمدات میں اضافے کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے پہلی حج پرواز 329 عازمین کو لیکر مدینہ روانہ
چیئرمین سروس لانگ مارچ کی تعریف
چیئرمین سروس لانگ مارچ جناب جن یانگ شینگ نے پاکستان میں سرمایہ کار دوست نظام اور حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم کو سروس لانگ مارچ ٹائرز کی نئی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
برآمدات اور ترقی کے منصوبے
بریفنگ کے مطابق سروس لانگ مارچ برآمدات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے؛ سال 2024-2025 میں کمپنی کا ایکسپورٹ ریونیو 54 ملین امریکی ڈالرز رہا۔ وفاقی سرمایہ کاری بورڈ سروس لانگ مارچ ٹائرز کو مختلف شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے۔ نوری آباد، سندھ میں سروس لانگ مارچ ٹائرز کے سول ڈویلپمنٹ زون (Sole development zone) کے قیام کے حوالے سے وفاقی سرمایہ کاری بورڈ نے تمام ضروری سہولیات مہیا کیں۔
ملاقات میں شریک اعلیٰ حکام
ملاقات میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔








