لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کی مذمت
پاکستان کی مذمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر پاکستان نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ: کھیل کے آغاز پر ہی بابراعظم پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی 105 رنز پر 6 وکٹیں گرگئیں
اسرائیلی حملوں پر تشویش
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، ترجمان وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں جانوں کا ضیاع اور انفراسٹرکچر کی وسیع تباہی پر تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں امدادی سرگرمیوں پر سوالات
بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی
اسرائیلی اقدامات خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں ہر سال 5 لاکھ مرد نس بندی کیوں کرواتے ہیں؟
عالمی برادری سے مطالبہ
پاکستان نے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے فوری اور موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
لبنانی عوام کی حمایت
پاکستان نے لبنانی حکومت اور عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہارہ کیا ہے اور لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور استحکام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔








