بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے موازنہ کرنے والے صحافی کو خاموش کرا دیا۔

بابر اعظم کا ویرات کوہلی سے موازنہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے موازنہ کرنے والے صحافی کو خاموش کرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: روسی بحریہ کے وفد کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ

صحافی کا سوال

روزنامہ جنگ کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس میں صحافی نے سوال کیا کہ بابر اکثر اننگز کو سنبھالتے ہیں مگر مکمل نہیں کرتے، کیا ان کا موازنہ ویرات کوہلی سے مناسب ہے، جو اپنے انداز کے بیٹر ہیں اور میچ کو آخر تک لے جاتے ہیں یا اس موازنے کو بالکل ترک کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے کو جیل میں عمران خان کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں، علیمہ خان

بابر کا جواب

بابر نے سخت انداز میں جواب دیا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آپ یہ سوال کیوں کر رہے ہیں، مگر آئیے اس موازنے کو چھوڑ دیتے ہیں، اہم بات حالات اور میچ کی صورتِ حال ہے، ٹیم کو کیا ضرورت ہے، رن ریٹ کیا ہے اور پچ کیسا برتاؤ کر رہی ہے، ان سب چیزوں کو دیکھ کر ہی آپ اپنی حکمتِ عملی بناتے ہیں اور کھیلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کو پاکستان سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا: وزیراعظم کا قومی پیغامِ امن کمیٹی سے خطاب

مختلف حالات میں کھیلنا

انہوں نے اعتراف کیا کہ ہر اننگز منصوبے کے مطابق نہیں جاتی، کبھی پچ آسان لگتی ہے، مگر چیزیں آپ کے مطابق نہیں ہوتیں، شاٹس گپس میں نہیں جاتے یا مطلوبہ رنز نہیں ملتے، ایسے لمحات میں میں خود سے بات کرتا ہوں، اپنی طاقتوں کو یاد کرتا ہوں اور اپنے کھیل کے پلان پر قائم رہتا ہوں۔

میچ ختم کرنے کے حوالے سے بابر کی وضاحت

میچ ختم کرنے کے بارے میں سوال پر بابر نے کہا کہ آپ سوچ سکتے ہیں کہ میں میچ ختم نہیں کرتا، مگر میں نے کئی میچ ختم کیے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...