رہائشی عمارت کے الگ الگ کمروں سے 4 خواتین کی گلا کٹی لاشیں برآمد، ہنگامہ برپا
کراچی میں چار خواتین کی گلا کٹی لاشیں برآمد
کراچی (ویب ڈیسک) لی مارکیٹ کے علاقے میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے چار خواتین کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ریسکیو نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی شوبھدیپ: ’جس چہرے کو نم آنکھوں کے ساتھ رب کے سپرد کیا، آج دوبارہ اس کا دیدار کر رہے ہیں‘
قتل ہونے والی خواتین کی شناخت
آج نیوز کے مطابق قتل کی گئی خواتین میں ماں، بیٹی، نواسی اور بہو شامل ہیں۔ قتل ہونے والی خواتین کی شناخت 18 سالہ مدیحہ، 19 سالہ عائشہ، 50 سالہ شہناز اور 12 سالہ علینہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق چاروں خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما آتے ہی انڈوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے
واقعے کی تفصیلات
واقعہ رہائشی عمارت کی ساتویں منزل پر واقع فلیٹ میں پیش آیا، چاروں لاشیں الگ الگ کمروں سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں خواتین کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے، کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
گھر کے سربراہ کا بیان
گھر کے سربراہ محمد فاروق کا کہنا تھا کہ واردات کے وقت وہ اور اس کے دونوں بیٹے گھر پر موجود نہیں تھے، گھر کی خواتین کو کس نے قتل کیا ہے اس بارے میں انہیں کسی پر شک نہیں ہے۔