جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج، عمران خان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ کیس
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، بانی پی ٹی آئی سمیت 79 ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاروی وائنسٹن دوبارہ ٹرائل میں بھی ریپ کے مجرم قرار
سماعت کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سماعت 10 بجے اڈیالہ جیل ہوگی جبکہ شیخ رشید، شبلی فراز، عمر ایوب سمیت 79 ملزمان کے خلاف سماعت کچہری عدالت میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اے ایس پی شہربانو کو پولیس قوانین سے متعلق تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا
کیس کا پس منظر
جی ایچ کیو حملہ کیس کو سانحہ 9 مئی کے دیگر 13 کیسوں سے الگ کر دیا گیا تھا اور اس کیس کو تیزی کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پراسیکیوشن کا موقف
پراسیکیوٹر حسیب سلطان کے مطابق آج تمام ملزمان پر جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہوگی، جبکہ سانحہ 9 مئی کے دیگر 13 مقدمات کی سماعت 4 نومبر کو ہوگی۔
پراسیکیوٹر حسیب سلطان کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں گواہان شہادت کے لیے تیار ہیں۔