فخر زمان کیلئے مسائل بڑھ گئے، ایک اور پریشان کن خبر
فخرزمان کی فٹنس مسائل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخرزمان کا دورۂ آسٹریلیا کے لیے انتخاب دشوار نظر آنے لگا، گھٹنے میں مسائل کے باعث وہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے آج رات سے ۱۹ ستمبر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی
فخرزمان کی کارکردگی
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فخرزمان کا شمار پاکستان کے بہترین جارح مزاج موجودہ بیٹرز میں ہوتا ہے، وہ ون ڈے میں ڈبل سنچری بھی بنا چکے ہیں، البتہ اپنی صاف گوئی کی وجہ سے ان دنوں مشکل میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
آسٹریلیا کے دورے کے امکانات
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورۂ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ میں فخر کا انتخاب مشکل ہوگا، وہ فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز سے طویل سفر کرکے واپس آتے ہی انھیں 8 منٹ میں 2 کلومیٹر دوڑ کا ٹاسک دیا گیا جسے وہ پورا نہیں کرپائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے احتجاج میں 3117 ہلاکتوں کی تصدیق، 2427 افراد شہید قرار
ٹھوس معلومات
قریبی ذرائع کے مطابق فخر کو گھٹنے میں مسئلہ ہے، وہ میچ کھیلنے کے لیے فٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ بھی لے رہے ہیں، البتہ گھٹنے پر اضافی بوجھ ڈالنے سے سنگین انجری کا شکار ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی
سلیکشن میں مشکلات
گوکہ اب عاقب جاوید نے سلیکشن میں فٹنس کا کردار کم کردیا ہے، لیکن کنیکشن کیمپ میں این او سی کے حوالے سے فخرزمان نے جس صاف گوئی کا اظہار کیا تھا، اس سے بورڈ کے بعض بڑے (چیئرمین نہیں) خوش نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹی میں واپسی کے لیے مشورہ، پی ٹی آئی رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو اہم مشورہ دیدیا
بابر اعظم کا معاملہ
بابر اعظم کے حق میں ٹویٹ انھوں نے اسکواڈ کا اعلان ہونے سے قبل کی تھی، لیکن کچھ دیر بعد ہی اسٹار بیٹر کو ڈراپ کرنے کا اعلان سامنے آگیا۔ اس سے یہ لگا جیسے فخر نے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ انھیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر تک جواب دینے کا وقت دیا گیا ہے۔
قیادت کی تجویز
بعض سابق کرکٹرز نے فخرزمان کو وائٹ بال میں قیادت سونپنے کی بھی تجویز دی تھی، مگر اب ٹیم میں جگہ بھی یقینی نہیں ہے۔ جمعرات کی شب تک ہونے والی میٹنگ میں سلمان علی آغا وائٹ بال کپتانی سنبھالنے کے لیے فیورٹ تھے، البتہ اب دوبارہ محمد رضوان دوڑ میں سب سے آگے نظر آتے ہیں۔








