علی امین گنڈا پور کے گھر کے قریب ایف سی کی گاڑی پر بم حملہ
دھماکا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کے قافلے پر دھماکا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری نے سردیوں میں خشک جلد کو نرم و ملائم اور چمکدار رکھنے کا آسان نسخہ بتا دیا
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے پولیس ذرائع سے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں ٹانک روڈ ہتھالہ کے قریب ایف سی کے قافلے پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔ دھماکا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے فارم ہاؤس کے قریب پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: 83-Year-Old Roshan Bibi Joins D-Chowk Protest After Arrest from Liaquat Bagh
زخمی اہل کاروں کی حالت
دھماکے میں ایف سی کے 2 اہل کار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ روڈ سواپنگ کے دوران پیش آیا۔
تحقیقات کا آغاز
دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔ حکام نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے علاقے کی ناکا بندی کر دی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔








