اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع

راولپنڈی کی تازہ ترین خبر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار: قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی تین ساتھیوں سمیت قتل
ملاقاتوں پر پابندی کی وجوہات
ذرائع کے مطابق، جیل ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی پنجاب حکومت نے لگائی ہے۔ ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی دونوں ہی سے ناراض ہوں: محمودخان اچکزئی
اطلاق کی تفصیلات
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔ سکیورٹی خدشات کے سبب جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کی بھی توقع ہے۔
ماضی میں عائد کی گئی پابندی
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔