مشتاق احمد ایک بار پھر بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سپن باولنگ کوچ مقرر

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی نئے کوچ کی تقرری
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر ٹیم کی کوچنگ کیلئے مشتاق احمد کی خدمات حاصل کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ کمال نے آٹھ ماہ میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا دعوی کردیا
مشتاق احمد کی ذمہ داریاں
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے مشتاق احمد کو ٹیم کا سپن باولنگ کوچ مقرر کردیا۔ مشتاق احمد جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کے سپن باولنگ کوچ کے طور پر ذمہ داری نبھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پاس دریاؤں کا پانی روکنے کی کوئی سہولت موجود نہیں تو پاکستانی دریاؤں کا پانی کہاں گیا؟ ماہرین نے سوالات اٹھادیے۔
آپریشنز منیجر کا بیان
بنگلا دیش کرکٹ کے آپریشنز منیجر شہریار نفیس کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد جب بھی دستیاب ہوں گے وہ سیریز بائی سیریز ہمارے ساتھ کام کریں گے۔
پہلا ٹیسٹ میچ
واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے شروع ہو گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مشتاق احمد نے اگست میں بنگلا دیش ٹیم کے دورہ پاکستان میں بھی ذمے داریاں نبھائی تھیں۔