بانی نے کہا آئینی ترمیم پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے، ذرائع پی ٹی آئی
عمران خان کی ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو پریشر نہ لینے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی موقف پیش کر دیا
ملاقات کی تفصیلات
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کی، اس دوران عمران خان نے کہا کہ آپ لوگ پریشر نہ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع
آئینی ترمیم پر مشاورت
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں سے مزید کہا کہ آئینی ترمیم حساس معاملہ ہے، اس پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ یا دیگر جماعتوں سے پی ٹی آئی کی بات چیت میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کا گالم گلوچ بریگیڈ ہے: رانا ثنااللہ
حکومت کی عجلت پر تشویش
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بانی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت عجلت میں آئینی ترمیم لائی ہے تو اس کی مخالفت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں اپلاز ادب مشاعرہ 2025 کا انعقاد
ملاقات کرنے والے رہنما
پی ٹی آئی کے 5 رکنی وفد نے بانی چیئرمین سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، علی ظفر اور حامد رضا شامل تھے۔
سیاسی صورتحال پر گفتگو
ذرائع کے مطابق دوران ملاقات ملکی سیاسی صورتحال اور کیسز سے متعلق بھی گفتگو کی، جس کے بعد پریس کانفرنس کے لئے پارٹی وفد جیل سے روانہ ہوا۔








