بانی نے کہا آئینی ترمیم پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے، ذرائع پی ٹی آئی

عمران خان کی ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو پریشر نہ لینے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم نے استعفیٰ واپس لے لیا
ملاقات کی تفصیلات
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کی، اس دوران عمران خان نے کہا کہ آپ لوگ پریشر نہ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
آئینی ترمیم پر مشاورت
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں سے مزید کہا کہ آئینی ترمیم حساس معاملہ ہے، اس پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نورا فتحی نے سپرہٹ گانے ’دلبر‘ کی شوٹنگ سے انکار کی وجہ بتادی
حکومت کی عجلت پر تشویش
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بانی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت عجلت میں آئینی ترمیم لائی ہے تو اس کی مخالفت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شیرافضل مروت نے پارٹی کو عمران خان کی رہائی کیلئے پلان بی کی تجویز دیدی
ملاقات کرنے والے رہنما
پی ٹی آئی کے 5 رکنی وفد نے بانی چیئرمین سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، علی ظفر اور حامد رضا شامل تھے۔
سیاسی صورتحال پر گفتگو
ذرائع کے مطابق دوران ملاقات ملکی سیاسی صورتحال اور کیسز سے متعلق بھی گفتگو کی، جس کے بعد پریس کانفرنس کے لئے پارٹی وفد جیل سے روانہ ہوا۔