نوشہرہ میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افراد ہلاک
نوشہرہ میں زہریلی شراب کا واقعہ
نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) طوہہ نظام پور میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں ہیٹ ویو کا خدشہ، یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا امکان
تفصیلات
پولیس کے مطابق نوشہرہ میں شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر غیر معیاری اور زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 9 کی حالت غیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: ٹرمپ کی ایک ٹویٹ پر لوگوں نے اربوں ڈالر کما لیے، ہنگامہ برپا ہو گیا
متاثرہ افراد کی شناخت
پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں تین کا تعلق اٹک سے ہے جبکہ تین کا تعلق نوشہرہ کے علاقے نظام پور سے ہے۔ ہلاک اور متاثرہ افراد شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے۔
تحقیقات کا آغاز
غیر معیاری زہریلی شراب پینے سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔








