سینیٹ کا اجلاس ملتوی ، آج سہ پہر کتنے بجے ہو گا ؟ جانیے
اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کی صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ترمیم کے حوالے سے سینیٹ کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے سینیٹ کا 4 مرتبہ ملتوی ہونے والا اجلاس رات 8 بجے کے بجائے 3 گھنٹے تاخیر سے ہوا اور پھر 12 بجے آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی اراکین کانگریس کے عمران خان کی رہائی کیلئے لکھے گئے خط کا ڈراپ سین
قومی اسمبلی کا اجلاس
قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت بھی دوبارہ تبدیل کردیا گیا ہے، جو آج 3 بجے سہ پہر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم باکو کا دورہ کریں گے
اجلاس کی عدم شرکت
"ایکسپریس نیوز" کے مطابق مقررہ وقت پر عملے نے اجلاس کے پیش نظر گھنٹیاں بجائیں، تاہم ڈیڑھ گھنٹے میں صرف 9 سینیٹر ایوان پہنچ سکے۔ اس دوران چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین بھی چیمبر سے غائب رہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک 8 منٹ کی تاخیر سے پہنچے، تو ایوان خالی دیکھ کر نکل گئے جبکہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلواشہ خان بھی ایک دروازے سے داخل ہوکر دوسرے سے واپس چلی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ڈویلپمنٹ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹیکلچر کیلئے صوبائی اتھارٹیز قائم کرنے کا فیصلہ
سینیٹ اجلاس کی کارروائی
اس کے بعد (ن) لیگ کے سینیٹر ساجد میر پہنچے اور وہ بھی دوسرے دروازے سے روانہ ہوگئے۔ بعد ازاں 20 منٹ کی تاخیر کے بعد پیپلز پارٹی کی پلوشہ رحمان، شہادت اعوان، اور ایم کیو ایم کی خالدہ اطیب ایوان میں پہنچیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی 1 گھنٹہ تاخیر کے بعد ایوان میں آئے۔
یہ بھی پڑھیں: 84 سال کی عمر میں ایک سالہ بیٹے کے ساتھ وقت گزاری پر الپچینو کی خوشی: بڑھاپے میں باپ بننے کے چیلنجز کیا ہیں؟
اجلاس کی مزید تاخیر
بعد ازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا، جس میں صرف 37 اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس کی کارروائی کا آغاز ہونے کے بعد سینیٹر عرفان صدیقی نے وقفہ سوالات مؤخر کرنے کی قرارداد پیش کی، جسے ایوان نے منظور کرلیا۔
اجلاس کی نئی تاریخ
فاروق ایچ نائیک کی سفارش پر سینیٹ اجلاس کو ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کیا گیا، تاہم آدھے گھنٹے سے زائد تاخیر کے باوجود بھی اجلاس دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ بعد ازاں سینیٹ اجلاس کو دوپہر 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔