خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع
پشاور میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا آغاز
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: صلح کیلئے بلائی گئی پنچایت میں جھگڑا ، ایک شخص ہلاک
اضلاع کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کولائی پالس، سوات، شانگلہ، بونیر، دیر لوئر اور باجوڑ میں بھی ضمنی بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی بیگم، مگر کون سا نوجوان اداکار ہے جو محبت میں پاگل ہو گیا؟
ووٹرز اور پولنگ اسٹیشنز
الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 604 ہے جبکہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے میں 260 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فتنتہ الخوارج کے حملے کو دلیری سے ناکام بنانے والے جینٹل مین کیڈٹ عارف اللہ شہید مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپردِ خاک
نشتوں کی تفصیلات
الیکشن کمیشن کے مطابق 53 ویلج و نیبرہڈ کونسلز کی 54 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ پشاور کی 5 ویلج کونسلز میں ضمنی انتخابات کے لیے 13 امیدوار میدان میں ہیں۔ پولنگ کا عمل آٹھ بجے سے پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
سیکیورٹی کے انتظامات
کمیشن کے مطابق صوبہ بھر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے 6500 سے زیادہ اہلکار تعینات ہیں جبکہ پشاور میں 800 سے زیادہ اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔