میرا بیٹا کسی سے معافی نہیں مانگے گا، سلیم خان
سلیم خان کا بیان
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے معروف فلم پروڈیوسر سلیم خان کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا سلمان خان بدنام زمانہ بھارتی گینگسٹر گروپ لارنس بشنوئی سے معافی نہیں مانگے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور قازقستان کے درمیان پیٹرولیم، ریلوے اور مصنوعی ذہانت سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر اتفاق
سلمان خان کی محبت
سلیم خان کا کہنا تھا کہ سلمان جانوروں سے محبت کرتا ہے اس نے کبھی کالے ہرن کا شکار نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی جانچ کے لئے ٹیمیں متحرک کر دیں
بشنوئی گینگ کی دھمکیاں
واضح رہے کہ حال ہی میں بشنوئی گینگ نے بھارتی اداکار سلمان خان سے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے بھاری رقم کا مطالبہ کیا ہے جس کی عدم ادائیگی پر انہیں قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کروڑوں اربوں کے بے تحاشا اخراجات کے باعث کسان، مزدور، خواتین، وکلاء، پروفیسرز اور ڈاکٹرز کے لیے انتخابات میں حصہ لینا خواب بن کر رہ گیا ہے۔
بابا صدیقی کا قتل
بھارت کی معروف مسلمان سیاسی شخصیت بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کر دیا گیا تھا، جس کی ذمہ داری لارنس گینگ نے قبول کی تھی، بابا صدیقی اداکار سلمان خان کے انتہائی قریبی دوست بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے بڑے سونے کے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کر دیا
کالے ہرن کا شکار
یاد رہے کہ 1998 میں راجھستھان کے علاقے جودھ پور میں ایک فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے موقع پر کالے ہرن کے شکار کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
بھتہ خوری کا الزام
اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بشنوئی گینگ کی جانب سے رقم کا مطالبہ بھتہ خوری ہے اور میرا بیٹا کسی سے معافی نہیں مانگے گا۔








