میرا بیٹا کسی سے معافی نہیں مانگے گا، سلیم خان

سلیم خان کا بیان
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے معروف فلم پروڈیوسر سلیم خان کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا سلمان خان بدنام زمانہ بھارتی گینگسٹر گروپ لارنس بشنوئی سے معافی نہیں مانگے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا: بلاول بھٹو کا فلسطین کے معاملے پر مؤقف
سلمان خان کی محبت
سلیم خان کا کہنا تھا کہ سلمان جانوروں سے محبت کرتا ہے اس نے کبھی کالے ہرن کا شکار نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دسمبر آگئے ہو تم۔۔۔
بشنوئی گینگ کی دھمکیاں
واضح رہے کہ حال ہی میں بشنوئی گینگ نے بھارتی اداکار سلمان خان سے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے بھاری رقم کا مطالبہ کیا ہے جس کی عدم ادائیگی پر انہیں قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار نے بھی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائرکردیں
بابا صدیقی کا قتل
بھارت کی معروف مسلمان سیاسی شخصیت بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کر دیا گیا تھا، جس کی ذمہ داری لارنس گینگ نے قبول کی تھی، بابا صدیقی اداکار سلمان خان کے انتہائی قریبی دوست بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے بلال احمد نے ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
کالے ہرن کا شکار
یاد رہے کہ 1998 میں راجھستھان کے علاقے جودھ پور میں ایک فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے موقع پر کالے ہرن کے شکار کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
بھتہ خوری کا الزام
اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بشنوئی گینگ کی جانب سے رقم کا مطالبہ بھتہ خوری ہے اور میرا بیٹا کسی سے معافی نہیں مانگے گا۔