پیپلز پارٹی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب، آئینی ترمیم پر بریفنگ متوقع
اجلاس کی طلبی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے دو پہر دو بجے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل، فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں تصادم، ایک شخص کو زندہ جلا دیا گیا
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی نے کہا ہے عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا، علیمہ خان کی اڈیا لہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
ارکان کی ہدایت
پیپلز پارٹی کے تمام ارکان سینٹ و قومی اسمبلی کو اجلاس میں پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر ہونے والے رابطوں پر بریف کریں گے.
کابینہ اجلاس کی گفتگو
بلاول بھٹو زرداری گذشتہ روز کابینہ اجلاس میں ہونے والی گفتگو پر بھی ارکان کو بریف کریں گے.