پیپلز پارٹی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب، آئینی ترمیم پر بریفنگ متوقع
اجلاس کی طلبی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے دو پہر دو بجے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل نے بشریٰ بی بی کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل کردی
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان سرزمین سے جنم لینے والے خطرات کے خلاف پاکستان کا ردِعمل جارحیت نہیں بلکہ اپنا دفاع ہے، عمران اسماعیل
ارکان کی ہدایت
پیپلز پارٹی کے تمام ارکان سینٹ و قومی اسمبلی کو اجلاس میں پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر ہونے والے رابطوں پر بریف کریں گے.
کابینہ اجلاس کی گفتگو
بلاول بھٹو زرداری گذشتہ روز کابینہ اجلاس میں ہونے والی گفتگو پر بھی ارکان کو بریف کریں گے.








