آج ہم ترمیم کرکے کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے، سینیٹر فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج ہم ترمیم کرکے کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے، جو آتا ہے بسم اللہ ورنہ تعداد سے زیادہ نمبر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن صفدرجاوید سید انتقال کر گئے
پی ٹی آئی کے ارکان کے رابطے منقطع
دوسری جانب پی ٹی آئی کے 11 پارٹی ارکان کی قیادت سے رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے 2 سینیٹرز اور 9 ارکان قومی اسمبلی سے قیادت کا رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ پی ٹی آئی قیادت کی کوشش کے باوجود رابطے میں کامیابی نہیں مل سکی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، مغوی بچے کے کیس میں اہم پیشرفت
حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی صورتحال
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 2 سینیٹرز سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
رابطوں کی مزید صورتحال
پی ٹی آئی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زین قریشی، ظہور قریشی اور اسلم گھمن سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔ عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اور چودھری الیاس سے بھی رابطہ نہیں ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اورنگزیب کچھی، مبارک زیب خان سے بھی رابطے سے باہر ہیں۔ سینیٹرز رقیس ہرورڈی اور فیصل سلیم بھی رابطے سے باہر ہیں۔