ہانیہ عامر میری دریافت ہے، ریحام خان کا دعویٰ

ریحام خان کا ہانیہ عامر کے بارے میں بیان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف میزبان،صحافی، فلم ساز اور بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانیہ عامر میری دریافت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور:احتجاجی اساتذہ کے سکولوں میں رات گزارنے پر پابندی عائد

ہانیہ عامر کی پہلی کچھ معلومات

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران ریحام خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ فلم "جانان" میں واحد ہانیہ عامر تھیں جنہیں میں نے تجویز کیا تھا، اس وقت ہانیہ عامر صرف 17 سال کی تھیں۔ میرے بھانجے کی دوست تھیں اور اسی نے مجھے اس کا ڈبمیش دکھایا تھا جو مجھے بہت پسند آیا۔ ہانیہ عامر میں بہت ٹیلنٹ ہے، اس طرح ہانیہ عامر میری دریافت ہیں، جس پر مجھے بہت فخر ہے۔ انہیں شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیما حیدر کے بعد ایک اور پاکستانی خاتون نے بھارتی شہری سے شادی کرلی

ہانیہ کے مستقبل کی پیشگوئی

ریحام خان نے مزید کہا کہ بہت جلد ہانیہ بالی ووڈ میں بھی نظر آئیں گی اور میں جو سوچتی ہوں وہ ہو جاتا ہے۔ ہانیہ نے اپنے اہل خانہ کو سپورٹ کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ اگر وہ شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دے تو بہت آگے جائے گی۔ ریحام خان نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر بہت میچور ایکٹنگ کرتی ہیں، ان جیسا ٹیلنٹ دبایا نہیں جاسکتا۔ اگر میں نہیں تو کوئی اور ہانیہ کے ٹیلنٹ کو پہچان جاتا۔

ہانیہ عامر کی کامیابی کی کہانی

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اپنی اداکاری کا آغاز ریحام خان اور حریم فاروق کی فلم "جانان" سے کیا تھا، جس کے بعد سے وہ کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھتی جارہی ہیں۔ وہ بھارت میں بھی بے حد مقبول ہیں اور آج کل ان کا ڈرامہ "فہدمصطفیٰ" کے ساتھ بھی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...