جے یو آئی کے مبینہ لاپتہ سینیٹر عبدالشکور پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،کہاں غائب تھے؟صحافیوں کو بتا دیا
جے یو آئی کے مبینہ لاپتہ سینیٹر کی واپسی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی کے مبینہ لاپتہ سینیٹر عبدالشکور پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کی ذات کے کئی پہلو ہیں، تمام محسوسات اور احساسات ان پہلوؤں کے گرد ہی گھومتے ہیں، اپنی ذات کی قدروقیمت آپ خود ہی متعین کرتے ہیں
ان کی واپسی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، جمعیت علما اسلام کے مبینہ لاپتہ سینیٹر عبدالشکور پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ سینیٹر عبدالشکور نے کہا، "میں اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر سے آرہا ہوں۔"
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئر پورٹ حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار، حملہ آور کی شناخت ہو گئی
حکومتی حمایت کا فیصلہ
یاد رہے کہ جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم پر حکومت اور اتحادیوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہم آپ کے ساتھ چلیں گے اور آپ کے ساتھ کیے گئے فیصلوں کی پاسداری کریں گے۔" سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ "ہمارے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی ابھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ رہے ہیں۔"