بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک انتقال کرگئے

انتقال کی خبر
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بغیر اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب
علاج کی تفصیلات
اہل خانہ کے مطابق ایس ایم پیٹرک طویل عرصے سے بیمار تھے اور وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا اور کینیڈا کے درمیان کشیدہ سفارتی تعلقات کے دوران دو سال پہلے ہونے والے قتل کا اعتراف جرم
سیاسی تعلقات
خیال رہے کہ ایس ایم پیٹرک مسلم لیگ ن کی طرف سے بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی نشست پر ممبر تھے۔
وزیر اعلیٰ کا بیان
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی ایس ایم پیٹرک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم پیٹرک مخلص سیاسی و سماجی رہنما تھے۔ مرحوم نے ہمیشہ معاشرتی و سماجی ترقی اور اقلیتوں کی بہبود کیلئے کردار ادا کیا۔ غم کی اس گھڑی میں پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔