سعودی عرب کا ایک اور حیرت انگیز تعمیراتی منصوبہ، مکعب نامی یہ عمارت 400 میٹر اونچی، 400 میٹر چوڑی اور 400 میٹر لمبی ہوگی

نیوم اور ریاض کی نئی عمارت

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب میں پہلے ہی نیوم کے نام سے حیرت انگیز تعمیراتی منصوبے پر کام جاری ہے۔ اب وہاں دارالحکومت ریاض میں ایک حیرت انگیز عمارت کی تعمیر کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

مکعب: نیا تعمیراتی منصوبہ

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق مکعب نامی یہ عمارت 400 میٹر اونچی، 400 میٹر چوڑی اور 400 میٹر لمبی ہوگی۔ یہ عمارت اتنی بڑی ہوگی کہ امریکا کی ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ جتنی 20 عمارات اس میں سما سکیں گی۔ در حقیقت جب اس کی تعمیر مکمل ہوگی تو یہ دنیا کی سب سے بڑی عمارت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ڈرائیور کے ٹک ٹاکر بیٹے پر پیکا ایکٹ کے تحت پرچہ کٹ گیا

نیو مربع پراجیکٹ

یہ عمارت ریاض میں تعمیر ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے شہری مرکز کا دل ہوگی۔ نیو مربع نامی پراجیکٹ کے تحت ریاض شہر کو 19 سکوائر کلومیٹر تک توسیع دی جائے گی اور لاکھوں افراد وہاں رہائش اختیار کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، صدر مملکت

تعمیراتی ترقیات اور منصوبہ بندی

مکعب کی تعمیر کے لئے کھدائی کا کام لگ بھگ مکمل ہو چکا ہے اور اب اس کی تعمیر کے لئے کمپنیوں سے معاہدے کئے جائیں گے۔ یہ معاہدے 2025 میں کئے جائیں گے اور نیو مربع پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تعمیر 2030 تک مکمل کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی ہدایت کردی

انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی

نیو مربع پراجیکٹ میں ہر جگہ تک رسائی 15 منٹ پیدل چل کر ممکن ہوگی اور اس کا اپنا اندرونی ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگا۔ مکعب میں ہولوگرافک ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جو لوگوں کو خریداری اور کھانے پینے کا ایک نیا تجربہ فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

تفریحی اور رہائشی سہولیات

اسی طرح سپیس پوڈز، تیرتی ہوئی چٹانیں اور دیگر عجیب و غریب مناظر ہولوگرافک ٹیکنالوجی کے نتیجے میں نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ رہائشی مراکز، ہوٹلوں اور دیگر سہولیات بھی یہاں موجود ہوں گی۔ اس منصوبے کو بھی 2030 تک مکمل کیا جائے گا۔

سعودی حکومت کے بڑے منصوبے

واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے پہلے ہی آئندہ دہائی میں دارالحکومت کے حجم میں دوگنا اضافے کے لئے 800 ارب ڈالرز کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے جس کا مقصد ریاض کو خطے کا ثقافتی اور صنعتی ہب بنانا ہے۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...