ایم کیو ایم کا آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان کی آئینی ترامیم پر حمایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان نے آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: میئر نیو یارک کے بھارتی نژاد امیدوار نے مودی کو جنگی مجرم قرار دے دیا
حکومتی ملاقات
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے آئینی ترامیم پر حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 11-Member Special Committee Formed to Investigate Vandalism at KP House
چند شقوں میں تبدیلی کا مطالبہ
ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ربا سمیت چند شقوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے سود کے خاتمے کیلئے ٹائم لائن مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیر قانون کا مثبت جواب
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی تجاویز پر مثبت جواب دیا گیا۔