کھڈیاں خاص: دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق

کھڈیاں خاص میں خوفناک حادثہ
کھڈیاں خاص (ڈیلی پاکستان آن لائن) - ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں دو موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم واقع ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹ سکیم، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی، چشتیاں میں 666 پلاٹ دے کر آغاز کیا جائے گا
تفصیلات
افسوسناک واقعہ تھانہ کھڈیاں کی حدود میں واقع گاو¿ں ڈھلم ہٹھاڑ چور کوٹ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ اس حادثے میں تین افراد موقع پر دم توڑ گئے، جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
امدادی کارروائیاں
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمی خاتون کو بابا بلھے شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔