آئینی ترمیم کی ممکنہ منظوری کیلئے سینیٹ کا اجلاس
سینیٹ اجلاس کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ اجلاس ہوا،
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں عید میلاد النبیؐ کی تقریب پر 80 پونڈ کا خصوصی کیک توجہ کا مرکز بن گیا
وفاقی وزیر قانون کا خطاب
اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پیش کرنا چاہتا ہوں، آئینی ترمیمی بل کو ضمنی ایجنڈا پر زیرغور لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ سے درخواست ہے ترامیم کو ضمنی ایجنڈے کے طور پر ایوان میں پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: درجہ دوم، سوم کے آئل، گھی کی قیمتوں میں 18 سے 24 روپے کمی
ترمیمی بل پر کمیٹی کی تشکیل
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ آئینی ترمیمی بل پر بات ہوئی جس پر کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتیں شامل تھیں، اپوزیشن سے بھی بات کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سی وی کلاک ٹاور کے عقب سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت کر لی گئی
جے یو آئی کی مشاورت
وزیر قانون نے کہا کہ جے یو آئی کی مشاورت سے مسودے پر اتحادی جماعتوں کا اتفاق رائے ہوا۔
سینیٹ میں موجود سینیٹرز
سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹرز کی بڑی تعداد ایوان میں موجود ہے، پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر بھی ایوان میں موجود ہیں، وزیرداخلہ محسن نقوی اور پی ٹی آئی کے عون عباس بھی ایوان میں موجود ہیں۔
اجلاس میں حکومتی بینچز پر 47 ارکان موجود ہیں۔








