بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والے شہریوں کے لیے بری خبر
لاہور میں ٹریفک قوانین کی سختی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹی ٹریفک آفیسر عمارہ اطہر نے لرنر پرمٹ کی 42 روزہ میعاد پوری ہونے کے بعد بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کو بھاری جرمانہ اور موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا آئیڈیاز 2024 کا دورہ، ملکی و غیرملکی عسکری حکام سے ملاقاتیں
بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے اقدامات
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار اور حصول کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے، لیکن اب بھی موٹرسائیکل سواروں کی بڑی تعداد بغیر لائسنس سڑکوں پر گھوم رہی ہے۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کی موٹر سائیکل بند کی جائے گی، اور لائسنس بنوانے کے بعد ہی موٹرسائیکل واپس کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں موجود آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ہوٹل میں ڈنر کے دوران چوہے کی انٹری، ویڈیو وائرل
جرمانے اور فیس کی تفصیلات
ان کا مزید کہنا تھا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ لائسنس کی فیس 930 روپے ہے۔ موٹرسائیکلسٹوں کو قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔ بار بار آگاہی اور وارننگ کے باوجود اب سختی کی جائے گی۔
ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سینٹرز کی تعداد
لاہور میں 36 ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سینٹرز قائم ہیں، اور رواں ماہ 02 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کی گئی ہیں۔








