بی این پی مینگل کے سینیٹر کا آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان

سینیٹرز کی آمد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سینیٹرز ایوان میں پہنچ گئے۔ سینیٹر نسیمہ احسان ایوان میں پہنچ گئیں جبکہ بی این پی مینگل کے سینیٹر قاسم رونجھو بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: ہوائی جہاز کو ٹرک پر کراچی سے حیدرآباد کیوں لے جایا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
منحرف ارکان کی صورتحال
قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان مبینہ منحرف ارکان میں شامل ہیں۔
صحافی نے قاسم رونجھو سے سوال کیا کہ کیا آپ کو اغوا کیا گیا؟ اس پر قاسم رونجھو کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر سے آرہا ہوں اور میں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کنٹینر مسافر کوچ پر گر پڑا، 10 افراد جاں بحق
سینیٹ اجلاس کی تفصیلات
سینیٹ اجلاس کے دوران اجلاس میں حکومتی بینچز پر 47 ارکان موجود ہیں۔
ترمیم کیلئے درکار اکثریت
خیال رہے کہ حکومت کو سینیٹ میں ترمیم کیلئے دوتہائی اکثریت چاہیے اور اسے 64 ووٹ درکار ہیں۔