عدل وانصاف کی بالادستی معاشرتی ترقی کا ضامن ہے : وومن اسلامک لائرز فورم کے سالانہ کنونشن سے مقررین کا خطاب
قانون کی بالا دستی اور سماجی ترقی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قانون کی بالا دستی ملک میں امن و امان اور سماجی ترقی کی ضامن ہے۔ تمام ترقی یافتہ ممالک قانون کی بالا دستی کو ہر چیز پر مقدم رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ویمن اسلامک لائرز فورم کی چیئرپرسن ایڈووکیٹ روبینہ قادر جتوئی نے وومن اسلامک لائرز فورم کے سالانہ کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔
یہ بھی پڑھیں: طالبہ سے مبینہ زیادتی، تحقیقات کے لیے قائم خصوصی کمیٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کر دی
اسلامی معیشت کے اصول
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے سود کو حرام قرار دیا اور ہم نے اسے معیشت کی بہتری کا کلیہ تصور کیا۔ اسلامی اصول معیشت ہی ایک اسلامی و فلاحی ریاست کی بہبود کے ضامن ہیں۔ پاکستان میں قانون کے عدم توازن اور مسائل پر قابو پانے اور اسلامی نظام عدل کو پروان چڑھانے کے لیے ویمن اسلامک لائرز فورم کا قیام عمل میں لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک: وزیراعظم خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صوابی کی طرف روانہ
عدلیہ کے مسائل
سندھ ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ سرفراز میتلو نے کہا کہ میرا عدلیہ میں 32 سال کام کا تجربہ ہے۔ عدلیہ کی وجہ سے اتنے مسائل نہیں جتنے ہماری لاپرواہی کی وجہ سے ہیں۔ آج کی نوجوان نسل محبت اور عزت نفس کی متلاشی ہے۔ ان اصولوں کے مطابق اگر ان کی تربیت کی جائے تو معاشرہ، صالح نوجوانوں کا معاشرہ بن جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے قومی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا
نظام عدل کا مسئلہ
ریٹائرڈ جسٹس اشرف جہاں نے کہا کہ جرائم کی تحقیق میں ایسے سقم چھوڑ دیے جاتے ہیں جو مجرم کو مجرم ثابت نہیں کرتے۔ اور جب معاشرے میں لاقانونیت بڑھتی ہے تو جرائم کی شرح بھی بڑھتی ہے۔ اگر معاشرے سے جرائم کا خاتمہ چاہتے ہیں تو نظام عدل کو مستحکم کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور ایران میں عسکری طاقت کا موازنہ: کون ہے زیادہ مضبوط؟
کنونشن کی جھلکیاں
کنونشن کے دوران اسلامک لائرز فورم کی خدمات پر مشتمل ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔ ریٹائرڈ جسٹس اشرف جہاں، ممبرز سندھ بار کونسل ایڈووکیٹ نعیم قریشی، اسلم بھٹھا اور ایڈوکیٹ اشرف سموں سمیت ڈی آئی جی پریزن ناصر خان اور تمام وکلاء، ڈونرز و سپورٹرز کو اس پروگرام میں شرکت پر شکریہ ادا کیا گیا۔
شیلڈز کی تقسیم
پروگرام کے آخر میں ویمن اسلامک لائرز فورم کے وکلاء اور اسٹاف ممبر کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے، جبکہ ویمن اسلامک لائرز فورم کے شعبہ تحقیق میں مسلسل 3 برسوں سے وفاقی وزارت برائے مذہبی امور کی جانب سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مقالہ جات پر صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والی ویمن اسلامک لائرز فورم کی وکلاء کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ تمام مہمان گرامی کو بھی پروگرام میں شرکت پر شیلڈز تقسیم کی گئیں۔