عمران خان پر ہونیوالی سختیاں آئین کے مطابق ختم کی جائیں، مولانا عطا الرحمان
سینیٹر مولانا عطا الرحمان کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علما اسلام کے سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اپنایا گیا رویہ سختیوں آئین کے مطابق ختم کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش
آئینی تحفظات اور سیاسی محاذ
سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس آئین نے ملک اور پارلیمنٹ کو بچایا ہوا ہے۔ اگر جیسا مسودہ آیا تھا ویسا منظور ہو جاتا تو صورتحال بدتر ہو جاتی۔
جے یو آئی کی کامیابیاں
انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں، ان پر پی ٹی آئی کو ساتھ دینا چاہیے۔ جے یو آئی نے کالے سانپ کے دانت توڑ دئیے ہیں اور وہ ان ترامیم کو ووٹ کریگی۔








