بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا
اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکالا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں: بیرسٹر سیف
واقعے کی تفصیلات
سینیٹ گیلری سے نکالے جانے کے بعد اختر مینگل نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ مجھے خاتون سکیورٹی اہلکار نے گیلری سے نکالا۔
یہ بھی پڑھیں: الحمدللّٰہ، آئینی ترمیم منظور ہوگئی، پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا: خواجہ آصف
اختر مینگل کا بیان
اختر مینگل نے کہا کہ میرا اپنی پارٹی کے اغوا شدہ ارکان سے آمنا سامنا ہو رہا تھا۔ میں نے سب کی چوری پکڑی تو حکومتی وزرا کے پسینے نکل گئے۔
بی این پی مینگل کے سینیٹرز کی موجودگی
اس سے قبل بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سینیٹرز ایوان میں پہنچے۔ سینیٹر نسیمہ احسان ایوان میں پہنچیں جبکہ بی این پی مینگل کے سینیٹر قاسم رونجھو بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان مبینہ منحرف ارکان میں شامل ہیں۔