میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا آج پورا ہوگیا, اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے جب میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا پورا ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کی جیت نے دنیا کے آمروں کو ہلا کر رکھ دیا ہوگا،سابق صدرعارف علوی کا ٹرمپ کوخط
سینیٹ اجلاس میں گفتگو
سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو ترمیم کے پاس ہونے پر کریڈٹ دیتا ہوں، مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی نےاتفاق رائے کے لئے ہرممکن کوشش کی، ہماری کوشش ہےکہ عام آدمی کو جلد اور سستا انصاف ملے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈکیتوں نے سیکیورٹی گارڈ کی جان لے لی
ترمیم پر اتفاق رائے
اسحاق ڈار نے کہا کہ تین دن پہلے ہمارا پلان تھا ترمیم لائیں، مولانا فضل الرحمان نے اتفاق رائے کی پوری کوشش کی، تحریک انصاف کا اپنا اختیار ہے وہ جو بھی فیصلہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف شرائط کو پورا کرنے کیلئے پنجاب میں زرعی سپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ
مبارکباد اور مستقبل کی امیدیں
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی منظوری پر دل کی گہرائیوں سے اپنے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انشااللہ یہ ترامیم قومی اسمبلی سے بھی پاس ہوں گی۔
پی ٹی آئی اور کمیٹی کی رائے
پارلیمانی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے بھی آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دی، آئینی ترمیم کسی کا ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، ایک جماعت باہر رہ گئی ہے یہ ان کا رائٹ ہے۔