26 ویں آئینی ترمیم کیلئے قومی اسمبلی میں شق وار منظوری کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری
آئینی ترمیم کی منظوری کا عمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے قومی اسمبلی میں شق وار منظوری کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: گھڑی کی سوئیاں ہمیشہ دائیں جانب ہی کیوں گھومتی ہیں؟ معمہ حل ہوگیا
ووٹنگ کے نتائج
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک پر ارکان کھڑے ہو کر ووٹ دے رہے ہیں۔ ترمیم پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 225 ارکان نے ووٹ دیے، جبکہ 12 ارکان اسمبلی نے اس کی مخالفت کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخاب: کیا ٹک ٹاک کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے؟
سینیٹ میں منظوری
قبل ازیں، ملکی ایوان بالا (سینیٹ) نے دو تہائی اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیم منظور کر لی۔ سینیٹ میں آئینی ترامیم کے حق میں 65 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے، حکومت کے 58، جمعیت علمائے اسلام کے 5 اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے 2 ووٹ شامل تھے۔
پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کا موقف
ترمیم کی شق وار منظوری کے دوران پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے ارکان ایوان سے چلے گئے تھے۔