چیف جسٹس کا تقرر حکومت نے کرنا ہے تو فیصلے بھی خود کرلے، شعیب شاہین کھل کر بول پڑے
شعیب شاہین کی تنقید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم پر تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کھل کر بول پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: حکم صادر: وزیر اعلی خیبر پختونخوا اعلی امین گنڈا پور کی گرفتاری
تحریک انصاف کا موقف
"دنیا نیوز" کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ چیف جسٹس کا تقرر حکومت نے کرنا ہے تو فیصلے بھی خود کرلے۔ یہ کوئی نارمل ترمیم نہیں ہے، کٹھ پتلی حکومت کےذریعے ترمیم کرائی جارہی ہے۔ یہ ملک کو اندھیروں میں دھکیل کر جا رہے ہیں، اتحادی جماعتیں ججز کو متنازع بنا رہی ہیں، یہ اب ترامیم کے بعد اپنی مرضی کے ججز کو لگائیں گے۔
آئینی ترامیم کی نوعیت
شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترامیم میں فراڈ اور بدنیتی شامل ہے کہ 3 ججز میں سے چیف جسٹس کا فیصلہ کیا جائے گا۔