26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے دونوں سینیٹرز استعفیٰ دیں ورنہ پارٹی سے برطرف کر دیں گے : اختر مینگل
اختر مینگل کی سخت ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے پارٹی کے دونوں سینیٹرز کو فوری طور پر ایوان سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسروں کے رویئے کو ترجیح دینا تباہ کن ہے، آپ کی قدر دوسروں کے ہاتھوں میں کھلونا بن جاتی ہے اور دوسرے لوگ آپ کا مزید استحصال کرتے ہیں
استعفے کی تنبیہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق، اختر مینگل نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر سینیٹ سے استعفیٰ دیں۔ اگر کل تک استعفیٰ نہیں دیا گیا تو آپ دونوں کو پارٹی سے برطرف کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بی ایل اے کو بھارت سے فنڈنگ، ہمیشہ شہری حدود کو نشانہ بناتی ہے: خواجہ آصف
ترمیم پر دباؤ کا الزام
یاد رہے کہ اس سے قبل اختر مینگل نے بیان میں کہا تھا کہ ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے لیے ہماری سینیٹرز پر دباؤ ڈالا گیا اور خاتون سینیٹر کے شوہر کو اغواء کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے ہم پر کارکنوں کا بہت پریشر ہے، بیرسٹر گوہر
ترمیم کی منظوری کے اثرات
واضح رہے کہ بی این پی مینگل کی سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ میں حکومتی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا، جس کے باعث ترمیم 65 ارکان کی مدد سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور کرلی گئی تھی۔
اپوزیشن کی نشستوں پر واپسی
سینیٹر نسیمہ احسان منہ پر ماسک پہنے ایوان میں پہنچی تھیں جبکہ قاسم رانجھو کو ویل چیئر پر ایوان میں لایا گیا تھا، دونوں ارکان کو حکومتی بینچز پر بھی بٹھانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ اٹھ کر اپوزیشن کی نشستوں پر واپس آ گئے۔








