26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے دونوں سینیٹرز استعفیٰ دیں ورنہ پارٹی سے برطرف کر دیں گے : اختر مینگل
اختر مینگل کی سخت ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے پارٹی کے دونوں سینیٹرز کو فوری طور پر ایوان سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے ریسکیو 1122 منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیا، وزیر صحت
استعفے کی تنبیہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق، اختر مینگل نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر سینیٹ سے استعفیٰ دیں۔ اگر کل تک استعفیٰ نہیں دیا گیا تو آپ دونوں کو پارٹی سے برطرف کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ اسلاموفوبیا کی مذمت کے لیے متحد ہو: وزیر خارجہ
ترمیم پر دباؤ کا الزام
یاد رہے کہ اس سے قبل اختر مینگل نے بیان میں کہا تھا کہ ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے لیے ہماری سینیٹرز پر دباؤ ڈالا گیا اور خاتون سینیٹر کے شوہر کو اغواء کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پر بیوی بھول کر شوہر گاڑی لے کر نکل پڑا، پولیس نے واپس ملوا دیا
ترمیم کی منظوری کے اثرات
واضح رہے کہ بی این پی مینگل کی سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ میں حکومتی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا، جس کے باعث ترمیم 65 ارکان کی مدد سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور کرلی گئی تھی۔
اپوزیشن کی نشستوں پر واپسی
سینیٹر نسیمہ احسان منہ پر ماسک پہنے ایوان میں پہنچی تھیں جبکہ قاسم رانجھو کو ویل چیئر پر ایوان میں لایا گیا تھا، دونوں ارکان کو حکومتی بینچز پر بھی بٹھانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ اٹھ کر اپوزیشن کی نشستوں پر واپس آ گئے۔








