الحمدللّٰہ، آئینی ترمیم منظور ہوگئی، پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا: خواجہ آصف

اسلام آباد میں وزیر دفاع کا بیان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ الحمدللّٰہ، 26ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوپ 29 اور شہباز شریف کا موثر مقدمہ
قومی اسمبلی میں منظوری کی امید
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ان شاءاللّٰہ، آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی کچھ دیر میں منظور ہوجائے گی۔ ہمارا پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا۔ ان شاءاللّٰہ، اقتدار جو اللّٰہ کے بعد پاکستانی عوام کی ملکیت ہے عدلیہ کے قبضہ مخالفانہ سے واگزار ہوگا۔
عدلیہ کی کردار پر روشنی
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عدلیہ سیاست کے بجائے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔