26 ویں آئینی ترمیم ، پی ٹی آئی نے اچانک یوٹرن کیوں لیا؟

پی ٹی آئی کا یو ٹرن: ایک غیر متوقع موڑ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے متعلق پی ٹی آئی نے اچانک یو ٹرن کیوں لیا؟ عین بل کی منظوری کے دن پی ٹی آئی کی سیاسی قلابازی نے سب کو حیران کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ نے بیرسٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر تعینات کر دیا
بائیکاٹ کا جواز
سیاسی کمیٹی نے بائیکاٹ کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مو لا نا فضل الرحمان کسی صورت بھی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے، اس لیے یہ ترمیمی بل منظور نہیں ہوگا۔ لیکن جب یہ بات روشن ہوگئی کہ مسودے پر اتفاق ہو چکا ہے، تو پی ٹی آئی نے حسب معمول یو ٹرن لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے لبنان میں فضائی حملے ، 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق
مشاورتی ملاقاتوں کی حقیقت
بانی چیئر مین عمران خان سے مشاورت کے لیے ملاقات کا مطالبہ کیوں کیا گیا؟ 26ویں ترمیم کے مسودے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے سید خور شید احمد شاہ کی سربراہی میں قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کے باوجود، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جیل سے رہائی پانے والے کارکنان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ مختصر ملاقات اور صرف ایک ہزار روپے ملنے پر سیخ پا، احتجاج شروع کردیا
سیاسی حلقوں کی رائے
سیاسی حلقے پی ٹی آئی کی اس قلابازی پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس مرحلے پر بائیکاٹ کا کوئی جواز نہیں تھا۔ سیاسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو آئین میں تبدیلی کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
حکومت کے ساتھ مشاورت
سوال یہ ہے کہ اگر پی ٹی آئی موجودہ حکومت کو آئین بدلنے کا اختیار نہیں سمجھتی، تو پھر بیرسٹر گوہر، عمرا یوب خان، اور ملک عامر ڈوگر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاسوں میں کیوں شریک ہوتے رہے؟ حکومتی مسودہ کیوں مانگا گیا؟ مولا نا فضل الرحمان کے ساتھ ترمیمی مسودے پر مشاورت کیوں کی گئی؟
مو لا نا فضل الرحمان کا اعلان
سیاسی حلقوں میں یہ بات کہی جا رہی ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کا یہ خیال تھا کہ مو لا نا فضل الرحمان کسی صورت بھی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ تاہم، جب انہوں نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے، تو پی ٹی آئی نے ایک بار پھر یو ٹرن لیتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، جس پر سب کو تعجب ہوا۔