پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست؛حامد خان نے لارجر بنچ کی استدعا کردی
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کا معاملہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر وکیل حامد خان نے لارجر بنچ کی استدعا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 3سالہ بچی کا فضائی آلودگی پر قابو نہ پانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے، جس میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔
وکیل حامد خان کی درخواست
پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان روسٹرم پر آگئے اور انہوں نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی۔ وکیل نے کہا کہ کیس کو لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے کمیٹی کو بھیجا جائے۔