محمد عامر سابق کپتان بابراعظم کے حق میں میدان میں آ گئے ، اہم ییغام جاری کر دیا
محمد عامر کا بابر اعظم کی حمایت میں بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے سابق کپتان بابراعظم کے حق میں پوسٹ کرتے ہوئے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف بولنے پر دہشت گردی کے 14 مقدمات بنائے گئے، صنم جاوید
سوشل میڈیا پر پیغام
تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سوچ کو ختم کرو کہ بابر ٹیم میں نہیں تھا یا وہ کھلاڑی نہیں تھا تو ٹیم جیت گئی۔ انہوں نے لکھا کہ ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ کھیلے اور ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھایا اس لیے جیت گئے۔
محمد عامر نے مزید لکھا کہ 'برائے مہربانی اپنے کھلاڑیوں کی ذاتیات پر نہ اتریں، ہاں ان کی پرفارمنس پر بات کریں، مگر پرسنل نہ ہوں'۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کیلئے گئے تو کہا گیا کہ سیاست پر بات نا کریں، تو کیا ہم موسم پر بات کریں؟ اسدقیصر
پہلے ٹیسٹ کی شکست
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی تھی۔ ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو ڈراپ کردیا گیا جبکہ کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق اور عامر جمال کو اسکواڈ میں شامل رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 6 بار ایسویسییشنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز کی وزیر قانون پنجاب اور خالد رانجھا سے ملاقات
نئے کھلاڑیوں کی شمولیت
نئے اور غیر معروف کھلاڑیوں حسیب اللہ، کامران غلام، مہران ممتاز، نعمان علی، ساجد خان بھی اسکواڈ میں شامل کردیا گیا، امام الحق، محمد علی، زاہد محمود، محمد ہریرہ، محمد رضوان اور صائم ایوب کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا۔
دوسرے ٹیسٹ کی کامیابی
یاد رہے کہ ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگز اور 47 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم ان تبدیلیوں کے ساتھ دوسرے میچ میں پاکستان نے 152 رنز سے میچ اپنے نام کیا اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔