ترکیہ کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکہ میں انتقال کر گئے
ترکیہ کے مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کا انتقال
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ترکیہ کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکہ میں انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت کا علی امین کو گرفتار کرکے 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم
جلاوطنی کی زندگی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 83 سالہ فتح اللہ 1999 سے امریکہ میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی سلیکشن کمیٹی میں علیم ڈار، اظہر علی اور عاقب جاوید کو شامل کرنیکا فیصلہ
بغاوت کے الزامات
یادرہے کہ فتح اللہ گولن پر 2016 میں ترک صدر طیب اردوان کے خلاف بغاوت کا الزام تھا اور اس ناکام بغاوت کے بعد فتح اللہ گولن کی تنظیم پر پابندی عائد کرکے ترکیہ میں اس تنظیم سے وابستہ ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا۔
گولن کا ردعمل
بعد ازاں فتح اللہ گولن نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے 5 دہائیوں کے دوران کئی بار فوجی بغاوت کا سامنا کیا، فوجی بغاوتوں کا مقابلہ کرنے والوں پر ایسا الزام لگانا توہین آمیز ہے۔