پاک نیوی نے منشیات کی بڑی کھیپ اے این ایف کے سپرد کر دی

پاک بحریہ کی بڑی کامیابی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بحریہ نے تحویل میں لی گئی منشیات کی بڑی کھیپ اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں متوازی نظام قائم کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، وزیرداخلہ

آپریشن کی تفصیلات

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق، پاک نیوی اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں شمالی بحیرہ عرب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کاو¿نٹر نارکوٹکس آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں پاک بحریہ کے جہاز نے تقریباً 2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن قبضے میں لی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا حیران کن فیصلہ کر لیا: نجی ٹی وی کی رپورٹ

منشیات کی مقدار اور قیمت

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس کھیپ میں منشیات کے طور پر استعمال ہونے والی ایک لاکھ غیر قانونی بھارتی ساختہ گولیاں بھی شامل ہیں، جنہیں سمندر کے راستے بین الاقوامی مارکیٹ تک پہنچایا جانا تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 145 ملین امریکی ڈالر ہے۔

قانونی کارروائی

ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...