امریکہ کا جدید ترین میزائل شکن نظام ‘تھاڈ’ اسرائیل میں نصب
تھاڈ میزائل شکن نظام کی اسرائیل میں تنصیب
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ سے دنیا کا جدید ترین میزائل شکن نظام تھاڈ چند روز قبل اسرائیل پہنچے تھے، جسے اب نصب کرکے فنکشنل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھمکی ملی ہے میرے بیٹے والد سے ملنے پاکستان گئے تو گرفتار کرلیا جائے گا: جمائمہ
امریکی وزیر دفاع کا بیان
عرب میڈیا کے مطابق، امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ تھاڈ کو اسرائیل میں نصب کردیا گیا ہے اور ہم اسے بہت تیزی سے استعمال کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے تناؤ، امریکہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لئے نئی ہدایات جاری کردیں
تھاڈ نظام کی فعالیت کی تصدیق
امریکی وزیر دفاع نے تھاڈ نظام کے فعال ہونے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا، تاہم آزاد ذرائع نے عرب میڈیا کو بتایا کہ تھاڈ کو فعال کردیا گیا ہے اور امریکی فوجی اسے آپریٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے غیر ملکی طالبعلموں پر عائد ویزا پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
صدر جو بائیڈن کا اعلان
قبل ازیں صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ تھاڈ نظام کے ساتھ 100 امریکی فوجیوں کو بھی اسرائیل میں تعینات کیا جائے گا تاکہ اسرائیل ایران اور حزب اللہ کے میزائل حملوں کا مقابلہ کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کی وجہ سے کینسر اور فالج کے خطرات کی وضاحت
ایران سے ممکنہ خطرات
خیال رہے کہ امریکا نے میزائل شکن یہ نظام اسرائیل کو دینے کا فیصلہ ایران کے یکم اکتوبر کو 200 سے زائد میزائل حملوں کے بعد دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے: رانا ثناء اللہ
اسرائیل کی دفاعی ضروریات
ایرانی میزائل حیران کن طور پر دفاعی فضائی نظام کو چکمہ دیکر اسرائیل کے فوجی اڈوں پر گرے تھے، جس کے بعد اسرائیل کو تھاڈ نظام کی ضرورت محسوس ہوئی۔
امریکی بیان پر اسرائیل کا ردعمل
اسرائیل کی جانب سے امریکی میزائل شکن نظام تھاڈ کی تعیناتی کے حوالے سے امریکی وزیر دفاع کے بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔








